اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےسوڈانی وزیر خارجہ علی الصادق علی کو دریائے نیل اور نیل الابیض ریاستوں میں ہونے والیطوفانی بارشوں اور بہت سے انسانی اور مادی نقصانات کے متاثرین کے لیے تعزیت پیش کی۔ایک فون کال کے دوران تحریک کے رہ نما نے جمہوریہ سوڈان اور برادر سوڈانیعوام کے ساتھ فلسطینی عوام اور حماس کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سےمتاثرین کے لیے رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوڈان کے لیے سلامتی کی دعا کی۔
سوڈانی وزیر خارجہ نے اپنی طرف سے حماس کےسربراہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صہیونی دشمن سے فلسطین کی آزادی کی فلسطینیکوشیں قابل قدر ہیں۔ سوڈان فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔
"حماس” تحریک نے برادرجمہوریہ سوڈان کو سیلاب کے متاثرین کےلیے اپنی مخلصانہ تعزیت اور ہمدردی کی پیشکش کی۔
سوڈانی حکام نے دریائے نیل اور نیل الابیض ریاستوں میں طوفانی بارشوںکے باعث 51 افراد کے ہلاک اور 24 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔