گذشتہ روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فولپروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہگذشتہ روز پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبااور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 100 انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔
منگل کو ایک سو سے زاید آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروفسکیورٹی میں دسیوں یہویوں نے قبلہ اول کی بےحرمتی کی جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہاول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔
یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پرکیے گئے جنہوں نے منگل کو یہودیوں کی مذہبیرسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہوکر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔
خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایاممیں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کےمطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتےہیں۔