جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی صدر اور وزیراعظم کا عباس کو فون کیا، عید الاضحی کی مبارکباد

ہفتہ 9-جولائی-2022

اسرائیلی ریاست نے کل جمعہ کو اعلان کیا کہ صدر یتزاک ہرزوگاور وزیر اعظم یائر لپیڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیااور انہیں عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد دی۔

لپیڈ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وزیراعظم نےفلسطینی صدر محمود عباس سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یائر لپیڈ نے کچھ دیر قبل فلسطینیاتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی تھی اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے وزیر اعظمکو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اتھارٹی کے صدر کو عید الاضحیکے موقع پر مبارکباد دی اور دونوں فریقین کے درمیان تعاون جاری رکھنے اور امن و سکونکو یقینی بنانے کی ضرورت پر بات کی۔

قابض ریاست کے صدر کے دفتر نےبتایا کہ صدر عباس سے رابطہ کیاہے اور انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

صدر نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے انہیں، ان کے اہل خانہ، عواماور علاقے کے تمام لوگوں کو عید کی مبارکبادپیش کی۔

مختصر لنک:

کاپی