چهارشنبه 30/آوریل/2025

الجیریا کے ساٹھویں یوم آزادی کی تقریب اسماعیل ہنیہ شریک

بدھ 6-جولائی-2022

حماس کے سیاسی  شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے الجیریا کے ساٹھویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی ہے اور الجیریا کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ گہرے  تعلقات  کی تعریف کی ہے۔ تقریب میں شرکت کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے  یوم آزدی کی تقریبات  میں میزبان ملک کے صدر  کی طرف سے دعوت دیے جانے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا میری یہاں اس اہم دن کے موقع پر موجودگی دونوں طرف کے عوام کے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ”  میری یہ شرکت فلسطینی عوام کی طرف سے الجیریا کے ساتھ تعلقات  اور اس کے کردار پر فخر کا بھی اظہار ہے جو  الجیریا فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کے لیے حمایت میں  ادا کرتا ہے۔ الجیریا کا انقلاب ہم اہل فلسطین کے لیے ،عرب دنیا  اورپوری  مسلم قوم کے لیے متاثر کن ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی