قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارے کے شہر کے شمال میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ فوج کی فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا ہے۔ اسرائیلی
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی الحمرا کے نزدیک ایک فوجی چیک پوسٹ میں موجود تھے جنہوں نے 25 سالہ فلسطینی نوجوان عائد کبانہ پر باقاعدہ گولی چلا دی۔
اس سے قبل اسرائیلی قابض فوج نے کامل علاونہ کو اسی طرح کی فائرنگ کر کے جنین کے علاقے میں زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں علاونہ اگلے روز علاونہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
واضح رہے 2022 کے آغاز سے اب تک یہودی آباد کار اوراسرائیلی فوج کے مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں 78 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔