اتحاد برائے انسداد فرقہ ورانہ انتہا پسندی المعروف یو اے ایس ایف (یونائیٹڈ اگینسٹ سکٹیرین فنیٹسزم) نے اپنی جاری دوسالہ مدت کے لیے عہدے داروں کا انتخاب کر لیا ہے۔ یہ منتخب عہدے دار 2024 تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔
اس انتخاب میں عبدالکریم بکر کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اانس التکریتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے جبکہ حسن صفادی بطور ترجمان، عدنان حمیدان سیکرٹری اور محمد صدیق یلدرم بطور خزانچی کام کریں گے۔
ان کے علاوہ کنزہ حواصلی، رغدا زیدان، صلاح الدین میقاتی ، عمر راوبھی، ملک عمائرہ، کامل کوزبار ٹرکش ریپبلک کے دفتر کے لیے مقرر کیا گیا ہے جہاں یہ سول سوسائٹی کی ایک تنظیم کے طور پر رجسٹر ہوں گے۔
‘ یو اے ایس ایف ‘ نسل پرستی کی تمام اشکال کے ازالے ، فرقہ ورانہ انتہا پسندی کے تدارک اور تشدد کے خاتمے کو اپنا ہدف سمجھتی ہے۔ اس سلسلے میں آگاہی کو عام کرنا اور ان ایشوز کو اجا گر کرنا جو سماجی برائی بلکہ بماریوں کا درجہ رکھتے ہوں۔ نیز یہ کہ سماج کے تمام طبقوں میں بقائے باہمی ، رواداری، باہمی احترام اور اقدار پر مبنی انصاف کے فروغ کے لیے کوشش کرنا شامل ہے۔
عبدالکریم بکر نے اپنے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ” ہمار یہ مشن اس لیے شروع کیا گیا ہے کہ وہ اصول جن کے مطابق تمام انسان برابر ہیں، سب انسانوں کی عزت و عظمت کا اعتراف موجود ہے۔ کسی کے ساتھ سماجی حقوق کے حوالے سے امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے ۔ قطع نظر اس کے کہ کسی فرد کی اس کی جنس ، مذہب اور نسل کیا ہے اسے اس کے سیاسی، سماجی، انسانی حقوق اہیں اور کسی بھی صورت متاثر نہیں ہونے چاہییں۔”
واضح رہے یو اے ایس ایف کا قیام 2021 میں عمل میں لایا گیا تھا ، ترکہ میں اسی ایک خیراتی تنظیم کے طور پر اپریل 2022 میں رجسٹر کرایا گیا۔ جبکہ اس کی مرکزی سرپرست باڈی کے سیکرتری 19 جون 2022 کو منعقد کیا گیا۔