مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصبے جالود میں یہودی آباد کاروں نے ایک نئی یہودی بستی کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے۔
غرب اردن کے شمالی حصے میں یہودی آبادکار منصوبوں کی مانیٹرنگ کرنے والے غسان دغلس کے مطابق جالود گاؤں کے زمین پر بنائی جانے والی یہودی بستی احیا کے اردگرد تعمیرات کو گرانے اور وہاں نیا ڈھانچہ کھڑا کر کے علاقے سات غیر قانونی موبائل مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
دغلس نے بتایا کہ نئی یہودی بستی کے لیے تعمیرات جالود گاؤں کے نواحی علاقے سے چند ہی میڑ کے فاصلے پر کی جا رہی ہیں۔