جمعه 15/نوامبر/2024

ہفتہ وار احتجاجی مارچ میں شریک نابلس کے درجنوں نوجوان زخمی

جمعہ 27-مئی-2022

مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبات حوارہ، بیتا اور بیت دجن میں صہیونی تسلط کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مارچ کو کچلنے کی خاطر اسرائیلی فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ جمعہ کے روز ہونے والی اس کارروائی میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ مارچ اور احتجاج میں شریک ایک فلسطینی نوجوان اس وقت زخمی ہوا جب ایک صوتی بم زوردار دھماکے کے ساتھ اس کے پیر تلے آ کر پھٹا جبکہ دو نوجوان مرچوں بھرے گیس سپرے سے متاظر ہوئے۔

احتجاجی مظاہروں میں شریک دو مزید فلسطینی نوجوانوں کو ربڑ کور والی دھاتی گولیاں لگیں جبکہ بیتا قصبے میں متعدد مظاہرین اشک آور گیس کی زیادتی کی وجہ سے دم دگھٹنے کی شکایت کرتے رہے۔

دو فلسطینی مظاہرین براہ راست فائرنگ اور 21 دوسروں کو آنسو گیس سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہوئی۔ نابلس کے مشرقی قصبے بیت دجن قصبے میں احتجاج کرنے والے ایک نوجوان جھلس کر زخمی ہوا۔

نابلس کے کئی دیہات اور قصبے روزانہ کی بنیاد پر یہودی آبادکاروں کے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ ان حملہ آوروں کو اسرائیلی فوج کی مکمل سکیورٹی اور تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی