وینزویلا کی پارلیمان نے فلسطین سے یکجہتی کے اظہار کی قرارداد پاس کی ہے۔ ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ریلی کا لندن میں اہتمام کیا ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت رشق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام ممالک جو اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی وجہ سے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں تعریف کے قابل ہیں۔ یہ بیان انہوں نے جمعۃ المبارک کو جاری کیا۔
انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اس بیان کو حوصلہ افزا قرار دیا جس میں انہوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی معاملے میں اپنا کردار تبدیل کریں۔
عزت رشق نے وینزویلا کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کیا ے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ انصاف پر مبنی فلسطینی مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا ملک فلسطین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
بیان میں مزید کہا کہ دنیا نے اس معاملے میں غیر معمولی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں، ان کی سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف جرائم کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ یہ دنیا کے دوھرے معیار ہیں۔ ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔