شنبه 16/نوامبر/2024

شہید فلسطینی کے جنازے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

بدھ 18-مئی-2022

اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] کے جنرل سیکرٹریٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہید ولید الشریف کے جسد خاکی کے سوگواروں پر کل شام اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شرکاء زخمی ہوئے تھے۔

جنرل سیکرٹریٹ نے منگل کو ایک بیان میں شہید فلسطینی کے جنازے پراس وحشیانہ حملے اور اسلامی قبرستانوں کے تقدس کی بے حرمتی کو بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ "اسرائیل” جو قابض طاقت ہے کی فلسطینیوں کے خلاف جاری زیادتیوں اور مظالم بند کرے اور فلسطین میں مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی