جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی وجہ سے اردنی یونیورسٹی کا عالمی کانفرنس کا بائیکاٹ

اتوار 15-مئی-2022

کل ہفتے کے روز اردن کی الزیتونہ یونیورسٹی نے انجینئرنگ کی تعمیر کے لیے دو بین الاقوامی کانفرنسوں سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ اسرائیلیوں کی شرکت کی وجہ سے کیا ہے۔ ان میں سے ایک کانفرنس دارالحکومت عمان میں اور دوسری واشنگٹن میں منعقد ہو رہی ہے اور ان دونوں کانفرنسوں میں اسرائیلیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

نجی یونیورسٹی میں طلبا ایسوسی ایشن نے "یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلیوں کی وجہ سے کانفرنس کا بائیکاٹ  فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔

النشامی نے اشارہ کیا کہ عمان میں نارملائزیشن کانفرنس میں اردنی شرکاء نے اپنے تحقیقی مقالے واپس لے لیے ہیں اور یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔

اس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نارملائزیشن کانفرنس سے "ماہرین ڈاکٹر محمد الکسوانی، اور ڈاکٹر محمد حسن کی واپسی” کی تعریف کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی