جمعه 15/نوامبر/2024

حسن نصرللہ کا فوجی مشقوں کے حوالے سے اسرائیلی پیغام کا انکشاف

بدھ 11-مئی-2022

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نےمنگل کو ایک اسرائیلی پیغام کا انکشاف کیا جو انہیں قابض فوج نے پیر کے روز شروع کی گئی فوجی مشقوں کے بارے میں موصول ہوا۔

حسن نصر اللہ نے ایک تقریر میں کہا کہ”یوم قدس کی تقریر کے بعد مجھے سفارتی چینلوں سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔”

لیکن انہوں نے زور دیا کہ "ہماری چوکسی اور تیاری اسرائیلی ہتھکنڈوں کے خاتمے تک برقرار رہے گی اور یہی بات فلسطینی مزاحمت پر بھی لاگو ہوتی ہے۔”

نصراللہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ  جماعت کے جنگجو اسرائیلی ہتھکنڈوں کے دوران متحرک ہوں گے۔ کسی بھی اسرائیلی حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی