جمعرات کی سہ پہریہودی آباد کاروں نے وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں نعلین کے شمال میں ایک خیمہ لگایا۔
قصبے کے ایک ذریعے نے "صفا” ایجنسی کو بتایا کہ آباد کاروں نے قصبے کے شمال میں نجمہ عید پہاڑی علاقے میں پڑوسی گاؤں دیر قدیس کے رہائشیوں کی زمین پر خیمہ لگا رکھا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ خیمہ جبل العالم کے بالمقابل لگایا گیا تھا، جسےاسرائیل کی طرف سے قبضے میں لیے جانے کا خطرہ ہے، جہاں گزشتہ مہینوں کے دوران آباد کاروں نے کچی سڑکیں بنائیں، زیتون کے پودے اکھاڑ دیے اور علاقے میں کسانوں کے آبپاشی کے نیٹ ورک کو سبوتاژ کیا۔
آباد کاروں کی کارروائیاں زمینوں کو غصب کرنے اور چوکیاں قائم کرنے کی سازشوں کاحصہ ہیں۔ اگلے مرحلے میں غصب کی گئی زمینوں پر تعمیرات کی جاتی ہیں۔