فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر بیت لحم میں ایک بزرگ شہری کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔
مقامی ذرایع کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ڈنڈہ بردار گروپ نے 62 سالہ رجا عبیات کو مشرقی بیت لحم میں کیسان کےمقام پر تشدد کا نشانہ بنا کراسے شدید زخمی کیا۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔