جمعه 15/نوامبر/2024

رمضان کریم میں انتہا پسند آبادکاروں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

اتوار 17-اپریل-2022

فلسطینی رہنماؤں اور کارکنوں نے فلسطینی عوام سے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ اسے یہودی آباد کاروں کے حملوں اور سازشوں سے بچایا جا سکے۔

ایک پریس ریمارکس میں، حماس نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

دریں اثنا، فلسطینی کارکنوں نے رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں اعتکاف کرنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے تاکہ اسے انتہاپسند یہودیوں سے بچایا جا سکے جو آنے والے دنوں میں کسی بھی قیمت پر مسجدِ اقصیٰ میں جانوروں کی قربانی کی رسومات ادا کرنے کی تیاریاں کر چکے ہیں۔

القدس اور بیرزیت جامعات میں مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی چھاپوں اور جانوروں کی قربانی کی منصوبہ بندی کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امنِ عامہ کے معاہدات ختم کرے۔ اسرائیلی جارحیت اور اتھارٹی کا مسلسل تعاون فلسطینی شہداء سے غداری قرار دیا گیا۔

گذشتہ نمازِ جمعہ کے بعد مسجدِ اقصیٰ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال سے 160 سے زائد فلسطینی زخمی جب کہ کم از کم 450 نمازیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی