یورپی یونین نے اسرائیل کے وزیرخزانہ بیزلیل سموٹریچ کے بیانات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جو انہوں نےفرانس میں ایک نجی ملاقات کے دوران دیے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی پہلےسے ہی انتہائی کشیدہ صورتحال میں اس نوعیت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناکہیں۔
یروشلم میں یوروپییونین کے دفتر نے کل پیر کو پریس بیان میں کہا کہ سموٹریچ کے بیانات "ایک بارپھر مخالف سمت میں جا رہے ہیں اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔”
انہوں نے اسرائیلیحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سموٹریچ کے بیانات کی وضاحت کرے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرے۔
سموٹریچ نے فرانسکے دارالحکومت پیرس سے ایک پرائیویٹ میموریل سروس میں انتہائی دائیں بازو کے لیکوڈکارکن اور یہودی ایجنسی کے بورڈ کے رکن جیک کپفر کےلیے تعزیتی بیان میں کہا تھا کہ’’فلسطینیوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ کیونکہ ایسی کوئی بات نہیں جس سے فلسطینی قومکا وجود ملتا ہو۔‘‘
سموٹریچ نے دعویٰکیا کہ "فلسطینی عوام صرف فرضی اصطلاح ہے جو 100 سال سے بھی کم پرانیہے” انہوں نے کہا کہ نظریہ اور خیال "ایک سچائی” ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ سچ ہے ہمیں چاہیے تاریخ کے جھوٹ اور تحریف کے آگے سر تسلیم خم نہ کریں۔