لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے وفد نے پیر کے روز انڈونیشیا کے صوبے بالی میں بین الپارلیمانی یونین کے 144ویں اجلاس میں شرکت کی۔
وفد کی قیادت شیخ حامد بن عبداللہ الاحمر نے کی جبکہ دیگر شرکا میں ان کے نائب فاضلی زون، جنرل منیجر محمد مکرم بلاوی اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے بنیادی طور پر بین الاقوامی پارلیمنٹ کا مبصر رکن بنانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں لیگ کا تعارف کروایا گیا اور دیگر وفود سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
اس موقع پر مندوبین نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر اور سیکرٹری جنرل، عرب بین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل، فلسطینی سفیر اور یمن اور مصر کے سفیروں سے ملاقات کی۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے حال ہی میں او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین، افریقی پارلیمانی یونین، بدعنوانی کے خلاف پارلیمنٹیرینز کی عالمی تنظیم اور عرب بین الپارلیمانی یونین میں بطورمبصر رکنیت حاصل کی ہے۔