اسرائیلی غاصب سپاہ نے راس التین سکول مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پرائمری سکول مغربی کنارے کے مرکز میں چرواہوں کی بستی میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بُدھ کو یورپی تعاون سے چلنے والے فلسطینی پرائمری سکول کو 14 دنوں میں بنا کسی عدالتی حکم مسمار کرنے کی دھمکی دی گئی۔
پہلی سے چھٹی جماعت تک کے طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرتا سکول مغربی کنارے کے مشرق میں راس التین بستی میں قائم ہے۔ یہاں کے بچوں کو حصولِ علم کے لیے اس سے پہلے پانچ کلومیٹر دور چل کر المغیر گاؤں جانا پڑتا تھا۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یورپی یونین اور برطانیہ نے سکول کی تعمیر میں امداد فراہم کی تھی۔