اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے پیر کی شام فلسطینی قومی اقدام کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی اور ان کے ہمراہ وفد سے قطری دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر دونوں رہ نماؤں نے فلسطین کی آزادی کے لیے مل کر جدوجہد کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
حماس کی قیادت جس میں پولیٹیکل بیورو کے ارکان بھی شامل تھے نے نیشنل انیشی ایٹو کے سیکرٹری جنرل اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے فلسطینی سرزمین اور لوگوں کو نشانہ بنانے والے قابض ریاست کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد کوششوں اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بات چیت کی۔ دونوں جماعتوں کی قیادت نے فلسطین کی آزادی کی جدو جہد تیز کرنے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔
دونوں جماعتوں نے قیدیوں کوسلام پیش کیا اور کہا کہ اسیران اسرائیلی جیل انتظامیہ کے خلاف فلسطینی شہری اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔