فلسطین کے مقبوضہ علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی سرگرمیوں اور کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2022ء کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف 623 مزاحمتی حملے کیے گئے۔ جنوری میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں 13 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری میں مجموعی طورپر فلسطینیوں نے غرب اردن اور القدس میں 623 مزاحمتی حملے کیے۔ان میں فائرنگ کے 28،مسلح جھڑپ کے15 واقعات جو صرف نابلس میں پیش آئے شامل ہیں۔
فلسطینی شہریوں کی طرف سے غاصب صہیونیوں پر چاقو کے تین حملے کیے گئے۔ بم نصب کرنے کے تین اور پٹرول بم پھینکے جانے کے چار واقعات رونما ہوئے۔
غرب اردن میں فلسطینیوں نے براہ راست 209 مقامات پر قابض فوج کے خلاف مقابلہ کیا۔ فلسیطنیوں نے یہودی آبا کاروں پر سنگ باری کی اور پٹرول بم کے 26 حملے کیے۔ غرب اردن میں 90 مقامات پر یہودیوں آباد کاروں کا مقابلہ کیا گیا۔