کل منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تلاشی کےدوران الیامون سے محمد ھانی ابو الھیجا اور منیر ھونی حوشیہ کو حراست میں لیا۔
ادھر کفرقلیل سے عبداللہ ابراہیم منصور اور رفیدیا سے کعنان الرطروط کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
شمالی الخلیل میں بیت امر کےمقام سے نوجوان موسیٰ عیسیٰ عوض کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر شمالی رام اللہ سے قابض فوج نے ضیا الطیراوی اور عمر غوانمہ کو حراست میں لیا گیا۔
سال 2021ء کے آخر میں اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 4600 بتائی جاتی ہے۔ ان میں 34 خواتین،160 بچے اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔