جمعه 15/نوامبر/2024

ابو ظبی میں ڈرون حملہ، اسرائیل کو تشویش

بدھ 19-جنوری-2022

منگل کو اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے  کہ تل ابیب کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک آئل ٹینکر پر یمن کے حوثی مزاحمت کاروں کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی انصار اللہ تحریک جس کی سربراہی عبدالمالک الحوثی کر رہے ہیں نے امارات ابوظبی کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح کے حملوں میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو جس منظرنامے سے ڈرلگتا ہے ان میں سے ایک میزائل اور خودکش طیاروں کا حملہ ہے، جو یمن سے داغے گئے ہیں۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن اور ابوظبی کے درمیان فاصلہ اس کے اور ایلات شہر کے درمیان فاصلے کے برابر ہے۔یہ حملہ حوثیوں کی جدید صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

پیر کی شام اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید نے ابوظبی پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔

لبید نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں ابوظبی میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی