اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک وفد عن قریب افریقی ملک الجزائر کا دورہ کرے گا۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ھارون ناصرالدین نے بتایا کہ جماعت کا وفد آئندہ ہفتے کو جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ کی قیادت میں الجزائر کا دورہ کرے گا۔ دورے میں شامل وفد میں حماس کے شعبہ تعلقات کے رکن حسام بدران اور دیگر شامل ہوں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الجزائر کی قیادت اور برادران کی طرف سے جماعت کو سرزمین شہدا کے دورے کی دعوت دی گئی ہے جس پر جماعت کا وفد الجزائر کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے فلسطینی قوم کے لیے الجزائر کے تعاون اور فلسطینی قوم کے نصیب العین اور تحریک آزادی کی حمایت کوسراہا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الجزائر فلسطینی قوم کے دھڑوں میں مصالحت کرنا چاہتا ہے اور حماس الجزائر کے ساتھ اس مقصد کے لیے تعاون پر تیار ہے۔