یکشنبه 04/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی اریحا ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والوں کی تعزیت

اتوار 9-جنوری-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں دو روز قبل ہونے والے ٹریفک حادثے میں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق میڈیا کو جاری ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے اس واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے فوت ہونےو الوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم خطرات اور اقدار کی تبدیلی سے گذرتی رہتی ہے مگر ہم اللہ کے فیصلوں اور قدرتی حادثات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اریحا میں ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی