اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کی خاتون سماجی کارکن ایناس عصافرہ کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایناس عصافرہ کو حال ہی میں اسرائیل کی ’دامون‘ جیل سے رہا کیا گیا۔ انہیں 30 ماہ قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عصافرہ اور اس کے اہل خانہ سےبات چیت کی۔ انہوں نے عصافرہ کی دشمن کی قید میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے کہ ایناس عصافرہ کے شوہر قاسم عصافر کو اسرائیلی دشمن نے عمر قید اور 40 سال اضافی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔