اسلامی جہاد اور فتح الانتفاضہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے استحکام اور ان میں قیام امن کی ضرور پر زور دیا ہے۔
دونوں جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان سے قبل اسلامی جہاد کے تعلقامہ امور کے عہدیدار بسام موعد نے فتح الانتفاضہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات شمالی لبنان میں البداوی پناہ گزین کیمپ میں کی گئی۔
دونوں جماعتوں نے مشترکہ بیان میں لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں استحکام کے حوالے سے قائم کردہ مشترکہ کمیٹی کو فعال کرنے اور البداو کیمپ سمیت تمام کیمپوں میں امن کے قیام پر زور دیا ہے۔