قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں بیتا اور بیت دجن کے مقامات پر فلسطینی شہریوں پر تشدد سے 135 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ بیتا میں جبل صبیح کے علاقے میں تصادم کے دوران ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں سے زخمی ہونے والوں تعداد 19 ہو گئی ہے جن میں صحافی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں میں دم گھٹنے کے 97 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
جمعے کی سہ پہرجبل صبیح میں پُرتشدد تصادم دیکھا گیا۔ جس کے دوران آنسو گیس کے کنستر اور ربڑ کی دھات کی گولیاں چلائی گئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے صحافیوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جب وہ جبل صبیح میں ریلیوں کی کوریج کر رہے تھے اور دو صحافیوں کو دھاتی گولیوں سے زخمی کر دیا۔
کل ہفتے کو نابلس میں "ہلال احمر” نے اطلاع دی کہ صحافی نجلا زیتون کو آنسو گیس سے نشانہ بنایا گیا اور صحافی بکر عبدالحق کو کندھے میں ربڑ کی گولی لگی۔
نوجوانوں نے قابض فوجیوں کو الجھانے اوران کو نشانہ بنانے سے سنائپرز کی توجہ ہٹانے کے طریقوں کے تحت ربڑکے ٹائر جلائے اور فوجیوں پر پٹرول بموں سے حملہ کیا اور پتھراو کیا۔