جمعه 15/نوامبر/2024

"شیخ جراح” میں یہودی پارک کھولنے کا ارادہ منصوبہ

بدھ 10-نومبر-2021

عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی میونسپلٹی مقبوضہ بیت المقدس کے "شیخ جراح” محلے میں یہودی آباد کاروں کے لیے ایک پارک کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کا مقصد محلے میں یہودی آباد کاری کی حمایت کرنا ہے۔

عبرانی ویب سائٹ ’کیباہ‘ کی طرف سےآنے والی معلومات کے مطابق منگل کو اسرائیلی حکام نے ایک پارک کی تعمیررجسٹریشن یکم جنوری 2022 سے شروع ہو جائے گی جبکہ یہ باضابطہ طور پر اگلے ستمبر میں اسے کھولا جائے گا۔

عبرانی ویب سائٹ نےبتایا  کہ دائیں بازو کی جیوش ہوم پارٹی کے سربراہ، اسرائیلی میونسپلٹی میں ایجوکیشن پورٹ فولیو کے سربراہ حجیت موشے اس اقدام کی قیادت کر رہے ہیں۔

شہر کے حکام کے مطابق یروشلم کے میئر موشے لیون اس اقدام سے آگاہ ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔

منگل کو مشرقی بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ریاست کی "اعلیٰ” عدالت کی طرف سے تجویز کردہ تصفیہ مسترد کر دیا۔

اسرائیلی "تصفیہ کی تجویز” فلسطینیوں کی موجودہ نسل کو صرف "شیخ جراح” کے گھروں میں رہنے والے افراد کو قانون کے تحت ایک محفوظ کرایہ دار کے طور پر تصور کرنے پر مبنی ہے۔ اس اقدام کے  سنگین سیاسی اور قانونی خطرات شامل ہیں جو محلے کی ملکیت کا باعث بنیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی