جمعه 15/نوامبر/2024

اماراتی فضائی کمپنی کا دسمبر سے اسرائیل کے لیے روزانہ پروازوں کا اعلان

جمعہ 5-نومبر-2021

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئرگروپ جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائنز میں سے ایک ہے نے جمعرات کو دبئی اور "تل ابیب” کے درمیان یومیہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر کے اوائل سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں شروع کرے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک سال سے زاید عرصے سے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اب مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

دبئی میں قائم  کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی بہاؤ کو بڑھانے کے علاوہ مختلف شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا  کہ  یومیہ سروس "(اسرائیل) میں صارفین کو ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک کے مختلف اسٹیشنوں پر سفر فراہم کرے گی جو 120 سے زیادہ مقامات پر محیط ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی  مسافروں کو امارات ایئر کی طرف سے  تل ابیب سے آسٹریلیا،  امریکا، برازیل، میکسیکو، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت  30 ایئرلائنز اسٹیشنوں تک اپنا سفر جاری رکھنے میں مدد دے گا کیونکہ ان ممالک میں بڑی یہودی کمیونٹیز شامل ہیں۔

گذشتہ اپریل میں "اتحاد ایئرویز” (ابوظبی حکومت کی ملکیت) نے ابوظبی اور "تل ابیب” کے درمیان اپنی پہلی باقاعدہ پروازیں شروع کیں۔ کمپنی نے ابتدائی مرحلے میں ہر ہفتے دو پروازیں چلائیں۔

جبکہ کمپنی "فلائی دبئی” (دبئی حکومت کی ملکیت) نے 26 نومبر 2020 تک دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور لُد (بین گوریون) کے درمیان روزانہ دو پروازوں کے ساتھ اپنی باقاعدہ پروازیں شروع کیں۔

15 ستمبر2020ء  کو  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی اور موجودگی میں واشنگٹن میں اسرائیل  نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی