جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی غنڈہ گردہ، تاریخی یوسفیہ قبرستان میں کھدائیاں جاری

جمعرات 4-نومبر-2021

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی فلسطینی قبرستان’یوسفیہ‘ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی ریاست کی نام نہاد ’نیچر اتھارٹی‘کی انتظامیہ کی طرف سے یوسفیہ قبرستان میں کھدائیوں کا سلسلہ آج گیارہویں  روز میں جاری ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں کو قبرستان کے قریب آنے سے روکنے کے لیے پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے شہدا قبرستان کے اطراف کا محاصرہ کرکے اسے سیل کردیا ہے اور اس میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض انتظامیہ پانی اور بجلی کی لائنوں کی تنصیب کی آڑ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے یوسفیہ قبرستان میں شہدا قبرستان میں لوہے کے ستون کھڑے کرنا شروع کردیے ہیں۔

ادھر فلسطینی اسلامی کمیٹی برائے قبرستان امور نے تحفظ قبرستان کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے مگر قابض انتظامیہ انہیں قبرستان کے قریب جانے سے روک رہی ہے۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے ایک ہفتہ قبل القدس میں تاریخی قبرستان یوسفیہ میں کھدائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ فلسطینیوں کے احتجاج اور عالمی تنقید کے باجود قابض حکام اپنی غنڈہ گردی اورمسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی