جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی فلسطینی علاقوں کی بجلی بند کرنے کی دھمکی

جمعہ 29-اکتوبر-2021

اسرائیلی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دو سال قبل کے بجلی کے واجبات ادا نہ کیے تو آئندہ ہفتے سے غرب اردن کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی بکلی بند کردی جائے گی۔

عبرانی ٹی وی چینل ’کے اے این‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی اتھارٹی کو پیغام دیا ہے کہ وہ واجبات ادا کرے ورنہ آئندہ ہفتے روزانہ 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ آئندہ سال مارچ تک جاری رہے گی۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ بجلی کے ایک ارب شیکل باقی ہیں۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے بجلی حاصل کرتی ہے۔ فلسطینیوں کو دی جانے والی اسرائیلی بجلی کا کچھ حـصہ اسرائیل کی سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی جبکہ کچھ نجی کمپنیوں کے ذریعے دی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی