چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں حماس کے وفد کی لبنانی وزیر سے ملاقات

ہفتہ 23-اکتوبر-2021

کل جمعہ کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک وفد نے لبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی قیادت میں لبنانی وزیر مصطفیٰ بیرم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر حماس کی قیادت نے بتایا لبنانی پناہ گزینوں کیمپوں میں رہنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو غیرمعمولی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ حماس کی قیادت نے لبنانی وزیر سے فلسطینی پناہ گزینوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

احمد عبدالہادی نے بتایا کہ لبنانی وزیر نے ملاقات کے دوران انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو سماجی اور مالی  حقوق فراہم کرنے اوران کی مشکلات حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا

مختصر لنک:

کاپی