چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب پارلیمنٹ کا قضیہ فلسطین کے لیے عالمی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اتوار 17-اکتوبر-2021

ہفتے کے روز عرب پارلیمنٹ نے فلسطینی کازکے لیے اپنی مضبوط اور مستقل حمایت  جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ عرب پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مرکزی اور کلیدی قضیہ ہے جس کی حمایت جاری جاری رکھی جائے گی۔

یہ بات پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے تیسری قانون سازی کی مدت کے دوسرے سیشن کے آغاز کے دوران کی ، جو کہ عرب ریاستوں کے لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر قاہرہ میں میں منعقد ہوا۔

العسومی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر سے خطاب کر کے فلسطینی کاز کی حمایت میں بین الاقوامی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ، بین پارلیمانی یونین کے صدر ، علاقائی پارلیمانوں کے سربراہوں اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل سے خطاب کیا۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی قابض طاقت کے جرائم اور منظم خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ عرب قوم کے اعلی مفادات کی خدمت میں ایک فعال شراکت دار رہے گی  اور تمام عرب مسائل کے دفاع میں سرکاری عرب سفارتکاری کی تکمیل کرے گی۔

دوسری طرف العسومی نے اس اہم میدان میں پارلیمنٹیرینز کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ادارہ جاتی آلہ” کے طور پر "دہشت گردی اور انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب مرکز” کے آغاز کا اعلان کیا۔

مختصر لنک:

کاپی