پنج شنبه 20/مارس/2025

غزہ کی تعمیر نو اور جبری نقل مکانی کےلیے ٹرمپ کا منصوبہ ناقابل قبول ہے: عرب پارلیمان

جمعرات 13-فروری-2025

مرکزاطلاعات فلسطین

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الیماحی نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے حوالے سے عرب ممالک اور مصری موقف کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے نقل مکانی کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں جلد از جلد تعمیر نو کے جامع عمل کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پرر قائم رہنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے حوالے سے امریکی اور صہیونی منصوبہ ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی قوم، عرب ممالک اور عالمی برادری فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

الیماحی نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو اس کے تمام مراحل اور دفعات کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی پائیداری اس طرح کہ غزہ کی پٹی کے تمام حصوں تک انسانی امداد کی رسائی اور امداد کے داخلے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے عالمی برادری، آزاد اور زندہ ضمیر دنیا کے عوام اور علاقائی اور بین الاقوامی پارلیمانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی حمایت کریں، مسئلہ فلسطین پر مشترکہ عرب کوششوں کی حمایت کریں، فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی توثیق کریں اور انہیں بے گھر کرنے یا ان کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کریں۔

مختصر لنک:

کاپی