قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں دراندازی کے بعد غزہ میں فلسطینی شہریوں کے کھیتوں میں کھدائی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بلڈوزر جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں الفخاری کے مقام سے اندر داخل ہوئے فلسطینی علاقوں میں کھدائی کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے 10 بلڈوزر اور ٹینک اور غزہ کی سرحد عبور کرکے 100 میٹر اندر آئے اور انہوں نے فلسطینیوں کی مزعومہ سرنگوں کی تلاش میں کھدائی کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں کی مدد سے ان کی نگرانی کی گئی۔