مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہارافغانستان میں طالبان کی قائم کردہ حکومت کے وزیر خارجہ امری خان متقی سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی فتح نے مسلم امہ کی آزادی کی طاقت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ یہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم دنیا اپنے ممالک کو قابض طاقتوں سےآزاد کرانے کی طاقت رکھتی ہے۔ فلسطینی قوم بھی اپنے وطن کی قابض دشمن سے آزادی، القدس کی فتح اور دشمن کی قید میں موجود اپنے بہن بھائیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔
انہوں نے طالبان کے وزیرخارجہ سے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم کو توقع ہے کہ طالبان حکومت فلسطینی قوم کی حقوق کی حمایت جاری رکھے گی اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد میں ہمارا ساتھ دے گی۔ انہوں نے طالبان قیادت کو فتح عظیم پرایک بار پھر مبارک باد پیش کی۔
دوسری جانب طالبان کے وزیرخارجہ ملا امیرخان متقی نے فون پر بات چیت اور مبارک باد پراسماعیل ھنیہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 43 سال کے بعد اسلامی حکومت قائم ہوئی ہے۔ آج افغانستان کا کوئی علاقہ طالبان کے کنٹرول سے باہرنہیں۔ انہوں نے فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جاری جہاد کی حمایت کےعزم کا اظہار کیا۔