اسرائیلی عقوبت خانوں میں انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے قید سات فلسطینیوں نے قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی مختلف عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کاید الفسفوس 77 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقداد القواسمہ70 دن سے، علا الاعرج 52 دن سے، ھشام ابو ھواش 44 دن سے، رائق بشارات 39 دن سے ، شادی ابو عکر36 دن سے اور اسیر حسن شوکہ 8 دن سے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پر ہیں۔
طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
مقداد القواسمہ کو اس وقت کابلان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ الفسفوس، الاعرج، ابو ھواش، بشارات کو الرملہ جب کہ شادی ابو عکر کو عوفر جیل کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔