فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے عوام کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکوں سے محروم ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کرم ابو سالم گذرگاہ پر رام اللہ سے آنے والے سامان کو روک لیا۔ اس سامان میں کرونا کی فائز ویکسین کی پچاس خوراکیں بھی شامل تھیں جو اپنے مقررہ وقت پر غزہ نہ پہنچ پانے کی وجہ سے یہ ویکسین ضائع ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ضائع ہونے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی گئی۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کے عوام کو کرونا ویکسین سے محروم کرنا چاہتا ہے۔