جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کا ہمشیرہ کی وفات پر امیرکویت سے اظہار تعزیت

جمعہ 27-اگست-2021

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کوان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان سے ان کی ہمشیرہ کی و فات پر افسوس کا اظہار کیا۔

حماس رہ نما نے امیر کویت الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ان کی ہمشیرہ الشیخہ بدریہ الاحمد الجابر المبارک کی وفات پرافسوس کس اظہارکیا۔

انہوں نےامیر کویت سے بات کرتے ہوئے مرحومہ کی مغرفت اور لواحقین کے لے صبر جمیل کی دعا کی۔

خیال رہے کہ سوموار کوکویت کےشاہی دربار سےجاری بیان میں الشیخہ بدریہ الاحمد الجابر المبارک الصاح کی وفات کا اعلان کیا تھا۔ مرحومہ کویت کے دسویں فرمانروا کی صاحب زادی اور موجودہ امیر کی ہمشیرہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی