لبنان کی شیعہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے خلاف مسلح مزاحمت ان کی جماعت کی پہلی ترجیح ہے۔
ٹیلی وژن پر نشرایک بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا اصل مشل ہے اور ہم فلسطینی قوم کی مکمل آزادی اورانہیں ان کاوطن واپس دلانے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے علاقائی قوتوں پر مشتمل فلسطینی مقدسات کے دفاع کے لیے ایک اتحاد تشکیل دینے اور القدس کو درپیش خطرات کے دفاع کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔
حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران سے ایندھن لے کرآنے والا بحری جہاز جلد ہی لبنان پہنچے گا جس کے بعد لبنانی عوام کو درپیش ایندھن کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے امریکیوں اور صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے آنے والا تیل بردار جہاز جلد لبنان داخل ہوگا۔
انہوں نے امریکی ظلم اور صہیونی ریاس کے مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور صہیونی قوتیں خطے کے ممالک کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں۔