جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارک باد

بدھ 14-جولائی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

تحریک کے سربراہ نے تحریک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا  اور کہا کہ ہمارے تعلقات مضبوط ، مستحکم اور پائیدا ہیں۔

 حماس رہ نما نے نو منتخب ایرانی صدر کو’سیف القدس‘ معرکے  میں فلسطینیوں کی لڑائی، مزاحمت اور فلسطینی عوام کی فتح سے حاصل ہونے والے پر انہیں بریفنگ دی۔

دوسری طرف نو منتخب ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے اسماعیل ھنیہ کی طرف سے مبارکباد کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا فلسطینی مزاحمت ، عوام اور فلسطینی کاز کے ساتھ تعلقات مستحکم اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

انہوں نے غزہ پر محاصرے کے جاری رہنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ناکہ بندی بین الاقوامی قانون کے قواعد کے منافی ہے۔ انہوں نے غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی