یکشنبه 04/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی بیروت میں لبنانی مفتی اعظم سے ملاقات

جمعہ 2-جولائی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل جمعرات کو بیروت میں لبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس موقعے پرلبنان کے مفتی اعظم نے قابض اسرائیلی ریاست کے مظالم اور حملوں کے خلاف فلسطینی قوم کی طرف سے جرات اور ثابت قدمی پرفخر اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی دشمن کے خلاف فتح اور نصرت اصل میں نصرت ربانی ہے۔ معرکہ القدس پورے فلسطین کی آزادی کے راستے اور جدو جہد کی ایک کڑی ہے۔

درایں اثنا حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی قوم اور قیادت کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت میں اپنائے گئے اصولی موقف کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی قوم اور فلسطینی قوم قضیہ فلسطین کے بارے میں ایک جیسی سوچ اور نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

انہوں نے لبنان کے مفتی اعظم کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی ریاست کے جرائم اور فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات، علاقائی اور عالمی سطح پر قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی