گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معرکہ سیف القدس کے حوالے سےتفصیل سے بات کی۔ دونوں رہ نماؤں نے مزاحمت کی نصرت اور قابض اسرائیلی دشمن کی شکست کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہ نماؤں نے قابض صہیونی دشمن پر فیصلہ کن فتح حاصل کرنے لیے مزاحمت کو مزید مضبوط کرنے اور حزب اللہ اور حماس کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ حماس کے ایک وفد کے ہمراہ دور روز قبل بیروت پہنچے تھے جہاں انہوں نے لبنانی صدر مشل عون، وزیراعظم حسان دیاب اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔