شنبه 16/نوامبر/2024

نزار بنات کا قتل کرپشن کے خلاف صدائے حق دبانے کی کوشش:الحیہ

اتوار 27-جون-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کےسینیر رُکن اور غزہ میں حماس کے سیاسی شعبےکے نائب صدر خلیل الحیہ نے نے کہا ہے کہ فلسطینی دانشور نزار بنات کا مجرمانہ قتل دراصل فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن اور اسرائیل کے ساتھ اس کے سیکیورٹی تعاون کے خلاف بلند ہونے والی صدائے احتجاج کا قتل ہے۔

الاقصیٰ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نزار بنات نے کہا کہ نزار بنات کا قتل کرکےفلسطین میں جمہوری عمل ، آزادی اور انتخابات کو معطل کرنے کا ایک نیا راستہ تلاش کرنا ہے۔ نزار بنات کو پولیس کی تحویل میں قتل کرکے قابض صہیونی دشمن کے مفاد اور فلسطینی قوم کے مفاد کے خلاف اقدام کیا گیا۔

انہوں نے نزار بنات کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نزار کےقتل اور اس کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے والے تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

خلیل الحیہ نے شہید نزار بنات کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بنات فلسطینی قوم کے ایک بہادر ہیرو تھے۔ انہوں نے ہمیشہ فلسطینی اتھارٹی کی مالی اور انتظامی بد عنوانی کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کا قتل دراصل کرپشن کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔

حماس رہ نما نے غرب اردن میں نزار بنات کی شہادت کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کی بھی حمایت کی اور کہا کہ فلسطینی قوم نے نزار بنات کے قتل کے خلاف کھڑے ہوکر ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم رام اللہ اتھارٹی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی دانشور نزار بنات کو گذشتہ جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نےگھر سے اغوا کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔ ان کی شہادت کی پوری دنیا میں شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی