چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کی موریتانیہ میں علما اور دیگر شخصیات سے ملاقات

بدھ 23-جون-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے موریتانیہ کے دورے کے دوران علما اور سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس موقعے پر موریتانیہ کے علما نے فلسطینی قوم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین موریتانوی قوم کے اجماع کی بنیاد ہے اور اس پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں۔

انہوں نے حماس کی قیادت کو مزاحمت کی فتح کی مبارک باد پیش کی اور اس فتح کو موریتانوی قوم اور پوری مسلم امہ کی فتح قرار دیا۔

اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے موریتانوی علما کی فلسطینی قوم کے حقوق کی غیر مشروط اور بے لوث حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔ اسماعیل ھنیہ نےموریتانوی حکومت کی جانب سے عرب لیگ اور دوسرے عالمی فورمز پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد اتوار کو موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط پہنچا تھا جہاں موریتانیہ کے اعلیٰ حکام نے حماس کی قیادت کا استقبال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی