قابض اسرائیلی ریاست کی سرپرستی میں مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے رد عمل میں غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری جانب فلسطینیوں نے آتش گیر غبارے چھوڑے جس کے نتیجے میں کالونیوں میں 10 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق غزہ کی پٹی سے چھوڑے گئے آتش گیر غباروں سے دس مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق انتہا پسند یہودیوں نے بیت المقدس میں کل منگل کے روز فلیگ مارچ شروع کیا۔ اس مارچ کے رد عمل میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے آتش گیر غبارے چھوڑے جن سے دس مقامات پر آگ لگ گئی۔
ادھر غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور سرحدی باڑ کےقریب واقع مقامات پر فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔