جمعه 15/نوامبر/2024

یہودیوں کا اشتعال انگیز مارچ، بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

بدھ 16-جون-2021

کل منگل کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے موقعے پر اس کو شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی آڑ میں پورے بیت المقدس کو چھائونی میں تبدیل کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے قابض اور پولیس کی بھاری نفری نے شہر کی تمام اہم شاہرایں بند کردیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کاروں کی سیکیورٹی کےلیے قابض فوج نے پرانے بیت المقدس کے باب العامود اور اس کے اطراف کو رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیا۔ اس کےعلاوہ القدس کی شاہراہ نابلس، باب الساھرہ، باب الخلیل، باب نبی دائود کو ملانے والے راستے اور شاہراہ سلطان سلیمان کو بھی سیل کردیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے کل منگل کو بیت المقدس میں باب العامود کےمقام پر سڑک پر چلنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

قابض فوج نے بیت المقدس کے تاجروں سے بھی زبردستی دکانیں مسمار کرا دیں۔

یہودی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کے لیے شام ساڑھے پانچ بجےکا وقت مقرر ہے جب کہ قابض فوج نے القدس کو پورا دن سیل کیے رکھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی