جمعه 13/دسامبر/2024

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر غرب اردن فوجی چھاؤنی میں تبدیل

ہفتہ 12-اکتوبر-2024

قابضاسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودیوں کے نام نہاد مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کے موقعے پرمقبوضہ بیت المقدس میں کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں۔

 

دوسریجانب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں میںتعینات کی گئی ہے۔

 

عینیشاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی بھاری نفری بیت المقدس میں تعینات کی گئی ہےجبکہ قابض فوج نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیمنٹ کے بھاری بلاک اورآہنی رکاوٹوں سے بند کردیے ہیں۔

 

قابضفوج نے بیت حنینا، شعفاط اور شمالی بیت المقدس کو ملانے والے پل کو کنکریٹ کے بلاکاور آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا ہے جس کے بعد دونوں طرف کے فلسطینی پھنس کررہ گئےہیں۔

 

عینیشاہدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین کو ملانےوالےراستوںکوبھی بند کردیا گیا ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئیہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت بند ہوگئی۔

 

خیالرہے کہ آج بہ روز ہفتہ 12 اکتوبر کویہودی نام نہاد عید کپور جسے ’عیدغفران‘ بھی کہتے ہیں منا رہے ہیں۔ اس تہوار کی آڑ میں فلسطینی علاقوں کی بدترینناکہ بندی کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی