جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کا 12 سالہ خونی اقتدار کا دور اختتام پذیر

پیر 14-جون-2021

اسرائیل میں شدت پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو 4456 دن حکومت کے بعد گذشتہ روز اقتدار سے رخصت ہوگئے۔ نیتن یاھو کا بارہ سالہ دور حکومت خونی دور قرار دیا جاتا ہےجس میں انہوں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرکئی بار وحشیانہ جنگ مسلط کی اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں نہتے فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے۔

کل اتوار کو اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت نے کنیسٹ میں اعتماد کا ووٹ لیا اور عہدے کا حلف اٹھایا۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق اگر کوئی ڈراما تبدیلی نہ ہوئی تو مقامی وقت کے مطابق اتوارکو شام چار بجے نئی حکومت اپنے عہدے کا حلف اٹھا  لے گی۔ اس کے بعد نئی حکومت کے سربراہ نفتالی بینیٹ عہدے کا چارج سنھبال لیں گے۔ اس طرح نیتن یاھو کا بارہ سال دور حکومت اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

عبرانی اخبار کے مطابق ’بینیٹ‘ رات نوبجے کنیسٹ سے رائے شماری مکمل کرانے کے بعد اجلاس منعقد کریں گے۔ اجلاس میں صدر روئوف ریفیلین اور سپریم کورٹ کےچیف جسٹس اسٹر حیوٹ بھی شرکت کریں گے۔

یدیعوت احرونوت کے مطابق نئے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا کنیسٹ میں بند کمرہ اجلاس ہوگا۔ اس کے بعد اگلے روز چار بجے حکومت میں شامل وزرا کی الگ الگ حلف برداری ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی