جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ اور زیاد النخالہ کی ’معرکہ سیف القدس‘ پر بات چیت

ہفتہ 12-جون-2021

گذشتہ روز اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہ نمائوں کے سیاسی شعبے کی قیادت بھی موجود تھیْ

حماس کے دفتر سے جاری ایک میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ اور زیاد النخالہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی کشیدگی اور مئی کے وسط میں غزہ کے محاذ پر لڑے جانے والے  ’سیف القدس‘ کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان فلسطین کی صورت حال کے علاوہ عرب ممالک اور علاقائی مسائل پربھی بات چیت کی گئی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے علاقائی اور عالمی سطح پرہونے والی مثبت اور منفی پیش رفت پربھی  بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ حماس اور اسلامی جہاد سمیت فلسطین کی نصف درجن قومی جماعتوں کی قیادت قاہرہ میں موجود ہے جو مصر کی دعوت پر قومی مصالحت، غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور دیگر حل طلب امور پر متفقہ موقف اختیار کرنے کے لیے صلاح مشورہ کررہی ہے۔

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت فلسطینی قوم کو مایوسی سے نکالنے اور فلسطینی جماعتوں میں مصالحت کی خوش خبری سنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی